Thursday, December 26, 2024
ہومWorldاسرائیلی فوج نے سکول پر بم برسا دئیے16 افراد شہید75 زخمی

اسرائیلی فوج نے سکول پر بم برسا دئیے16 افراد شہید75 زخمی



(24 نیوز)معصوموں کے خون کے پیاسے اسرائیل کی پیاس نہ بجھی ،اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بم برسادئیے، 16 افراد شہید اور 75 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق نصیرت کیمپ میں اسرائیلی طیاروں نے اقوام متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی اونرا کے تحت چلنے والے اسکول پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے۔

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے لیے آمادگی کے اظہار کے بعد مثبت پیش رفت کا امکان پیدا ہوگیا اور اس سلسلے میں دیگر ملکوں کی جانب سے سفارتی کوششیں بھی تیز کردی گئی ہیں، جب کہ اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اپنے وفد کو مذاکرات جاری رکھنے کے لیے جلد دوحہ بھیجیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ترجمان نے بتایا کہ ثالثوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے اسرائیلی وفد کو دوحہ بھیجنے پر اتفاق کیا گیا تھا، لیکن جنگ بندی اور قیدی کی رہائی کے معاملے میں حماس کے ساتھ اختلافات تاحال برقرار ہیں۔

ضرورپڑھیں:برطانوی پارلیمنٹ کا ’بے بی آف دی ہاؤس‘کون ہے؟

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس کے ایک رہنما نے بتایا ہے کہ وہ اپنے اس مطالبے سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار ہیں کہ امریکا کی جانب سے تجویز کردہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے اسرائیل مستقل جنگ بندی کا عہد کرے، حماس مذاکرات میں 6 ہفتوں کی جنگ بندی پر زور دے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1195 اسرائیلی شہید ہوگئے تھے جس کے جواب میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 38 ہزار 98 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں