Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldاسرائیلی فوج نے پاسداران انقلاب کے اڈے میں گھس کر متعدد ایرانی...

اسرائیلی فوج نے پاسداران انقلاب کے اڈے میں گھس کر متعدد ایرانی گرفتار کرلیے



دمشق (ویب ڈیسک) شام کی حدود میں داخل ہوکر اسرائیلی فوج نے پاس دارانِ انقلاب کے ایک اڈے سے متعدد ایرانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق  صہیونی فوج نے شام کے شہر المصیاف میں کمانڈر ایکشن کیا جس کے دوران متعدد شامی اور ایرانی فوجی ہلاک ہوگئے۔اس کمانڈو ایکشن کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے اسرائیلی فوجیوں کا ایک دستہ پاس دارانِ انقلاب کے اڈے کے نزدیک اتارا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے کئی اہم دستاویزات اور دیگر اشیا بھی تحویل میں لیں۔

معلوم ہوا ہے کہ تین یا چار ایرانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی کے عبرانی زبان کے چینل ٹی وی 14 نے بتایا ہے کہ پاس دارانِ انقلاب کے جس اڈے کو نشانہ بنایا گیا وہاں ایران کے ہائی ٹیک شعبے کے فوجی بھی موجود تھے۔ مصیاف میں کی گئی اس کارروائی میں 43 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چند ایک کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی ذرائع کا دعوٰی ہے کہ گرفتار کیے گئے ایرانیوں سے اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ ایرانی حکومت یا فوج نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحتی بیان جاری نہیں کیا ہے۔شامی اپوزیشن کے ٹی وی نے بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے لینڈنگ نہیں کی بلکہ اسرائیلی فوجی رسوں کی مدد سے زمین پر اترے اور کارروائی کے بعد اِسی طور واپس چلے گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں