Monday, December 23, 2024
ہومWorldاسرائیلی فوج کے غزہ پر ظالمانہ حملے تیز مزید 115 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ پر ظالمانہ حملے تیز مزید 115 فلسطینی شہید



(24نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں ظالمانہ حملے تیز کر دیئے، تازہ حملوں میں 115 فلسطینی شہید جبکہ 487 زخمی ہوگئے۔

 شہدا کی مجموعی تعداد 42 ہزار 718 ہوگئی، ایک لاکھ 282 فلسطینی زخمی ہیں،خان یونس سے شہید فلسطینیوں کی متعدد لاشیں برآمد ہوئیں ،اسرائیلی حکومت نے 2 لاکھ سے زائد امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے سے روک دئیے ہیں۔

 مکانات کھنڈر بننے کے بعد نہتے فلسطینی پناہ گاہوں میں بھی غیر محفوظ ہوگئے،اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے مظلوم پناہ گزینوں کو روزانہ 500 امدادی ٹرکوں کی اشد ضرورت ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں