(24 نیوز)عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیردفاع کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم پر جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا ۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک چالیس ہزار کے قریب فلسطینی بچے،بوڑھے ،جوان شہید ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد تاحال بے گھر ہیں ۔