Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پھر بال بال بچے، قیصریا میں واقع...

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پھر بال بال بچے، قیصریا میں واقع نجی رہائش پر راکیٹ حملے


اسرائیلی صدر اسحٰق ہارجوگ نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جانچ چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یاہو کے خلاف اُکساوے کی کارروائی سبھی سرحدوں کو عبور کر گئی ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں آگے لکھا ‘میں نے اب شین بیٹ کے سربراہ سے بات کی ہے اور واقعہ کے ذمہ دار لوگوں کی جلد سے جلد جانچ کرنے اور ان سے نپٹنے کی فوری ضرورت ظاہر کی ہے۔’

اسرائیل کے وزیر دفاع ایٹمار بین گور نے بھی سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر کہا کہ آج رات پی ایم کے گھر میں ایک فلیش بم پھینکنا ایک اور سرخ لکیر کو پار کرنا ہے۔ وہیں اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اور نیشنل یونٹی کے صدر بینی گیٹز نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں