ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان اور غزہ میں حملے ایران کو جائز اقدامات پر مجبور کر رہے ہیں۔
ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل کا جارحانہ رویہ ایران کو جائز اقدامات پر مجبور کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو خطے میں مستقل نئے جنگی محاذ کھول رہے ہیں اور ان کے ذریعے ایران کو اس جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے خطے میں جنگ کے کے خدشے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
اس موقع پر ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان میں کشیدگی میں اضافہ انتہائی پریشان کن ہے۔
انہوں نے اسرائیل تنازعے میں کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کشیدگی میں کم چاہتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔