تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزارت دفاع کے ری ہبیلی ٹیشن (بحالی) ڈویژن میں علاج کروانے والے فوجیوں کی تعداد پہلی مرتبہ 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے، جن میں سات اکتوبر، 2023 کے بعد سے غزہ پر جارحیت میں شریک 8663 مرد اور خواتین فوجی شامل ہیں۔
چینل سیون ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 70 ہزار مریض فوجیوں میں سات اکتوبر سے پہلے ہونے والی لڑائیوں میں شریک اہلکار شامل ہیں۔سات اکتوبر کے بعد ان وارڈز میں داخل ہونے والوں میں سے 35 فیصد ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ 21 فیصد کو جسمانی چوٹیں آئیں۔
بحالی ڈویژن میں سات اکتوبر سے لے کر 2024 کے اختتام تک تقریباً 20 ہزار زخمی فوجیوں کے علاج کے انتظامات کیے گئے ہیں۔