حزب اللہ کے ذریعہ اسرائیلی وزیر اعظم کے گھر کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملے کی پوری دنیا میں گونج سنی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں اسرائیل کے وزیر خارجہ عزرائیل کیٹز نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
وزیر خارجہ کیٹز نے اپنے پوسٹ میں لکھا “اقوام متحدہ میں ایرانی سفارت خانہ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے قتل کی کوشش کے لیے حزب اللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایران کا یہ دعویٰ ہے کہ اس کے پیچھے حزب اللہ کا ہاتھ تھا۔ جس تنظیم کو ایران پیسے، ٹریننگ اسلحے وغیرہ سب کچھ دے رہا ہے، وہ اچانک سے ایک آزاد تنظیم ہو جاتا ہے۔”