دو ایرانی حکام نے اخبار کو بتایا کہ ہنیہ کا قتل دراصل مئی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جنازے کے دوران طے پایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کے اندر ہجوم اور ناکامی کے زیادہ امکانات کی وجہ سے آپریشن کامیاب نہیں ہوا۔
آئی آر جی سی کے ایک ذریعے نے ٹیلی گراف کو بتایا کہ حماس کے سیاسی رہنما کا قتل “ایران کی توہین اور آئی آر جی سی کے لیے ایک بڑی سلامتی کی خلاف ورزی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تنظیم کی اندرونی تحقیقات جاری ہیں۔