Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldاسرائیل کا لبنان پر حملہ سینئر حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد...

اسرائیل کا لبنان پر حملہ سینئر حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد شہید



(24 نیوز)اسرائیلی فوج  نے جنوبی لبنان میں حملہ کرکے حزب اللہ کے سینئر فیلڈ کمانڈر سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا میں حملہ کیا۔سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والا طالب عبداللہ حزب اللہ کا سینئر  رہنما تھا جس نے 8 ماہ سے اسرائیل کیخلاف حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔

ضرورپڑھیں:آسٹرین مسافر طیارے کو دوران پرواز ژالہ باری سے شدید نقصان

واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر سے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اب تک حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 300 جنگجو شہید ہو چکے ہیں،اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی فوجی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک فلسطین میں اسرائیلی بمباری سے 36 ہزار سے زائد معصوم فلسطینی بچے،خواتین شہید ہوچکے ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں