Saturday, December 28, 2024
ہومWorld  اسرائیل کو فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت...

  اسرائیل کو فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا پڑے گی: ترک صد



استنبول (آئی ا ین پی )  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان  نے کہا  ہے کہ  اسرائیل کو فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی،اسرائیل کو شکست دینے کے لیے فلسطینیوں کے مضبوط اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

غزہ کی صورت حال پر حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی استنبول میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی. ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ  ایران اور اسرائیل کے درمیان واقعات کے دوران غزہ سے توجہ نہیں ہٹنی چاہیے، اسرائیل کو شکست دینے کے لیے فلسطینیوں کے مضبوط اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔  ترکیہ غزہ کے اہم انسانی امدادی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جو خطے میں 45 ہزار ٹن سامان اور ادویات فراہم کررہا ہے۔

 گزشتہ سال رجب طیب اردگان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے تشبیہ دی اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد حماس کے خلاف اس کی جارحیت کی وجہ سے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں