کراچی(نیوز ڈیسک)ایک درجن امریکی سینیٹرز نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کو عالمی عدالت انصاف کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ پر اسرائیلی حکام کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے خلاف سخت تنبیہ جاری کی ہے۔سینیٹرز کی جانب سےیہ تنبیہ برطانوی وکیل کریم خان کو لکھے گئے ایک سخت لہجے میں لکھے گئے خط میں جاری کی گئی۔ ٹام کاٹن، مچ میک کونل، رک اسکاٹ، ٹم اسکاٹ، ٹیڈ کروز اور مارکو روبیوسمیت سینیٹرز نے لکھا کہ اسرائیل کو نشانہ بنایا تو ہم آپ کو نشانہ بنائیں گے۔ہیگ میں قائم آئی سی سی اس وقت اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی تحقیقات کر رہی ہے۔یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ عدالت اکتوبر سے جاری جنگ کے سلسلے میں اعلیٰ اسرائیلی حکام کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتی ہے ۔