Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldاسرائیل کی رفاہ میں بمباری ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید

اسرائیل کی رفاہ میں بمباری ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید



(24نیوز)اسرائیلی فوج نےایک بار پھر غزہ پر قیامت ڈھا دی،رفاہ میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی خواتین اوربچوں سےجنگ جاری ہے،رفاہ خان یونس اور غزہ سٹی پروحشیانہ بمباری سے متعدد رہائشی مکانات کو نشانہ بنایاگیا،مغربی کنارے میں دو دن سے جاری آپریشن میں پانچ فلسطینی نوجوانوں کو شہیدکیا گیا،رفاہ میں ایک ہی خاندان کے نو افراد نے جام شہادت نوش کیا، 6 خواتین اور دو بچے شہدا میں شامل ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں آپریشن دوسرے روز میں داخل ہو گیا،نور شمس کیمپ میں قابض فوج اورفلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں،صہیونی فورسز  نے پانچ نوجوانوں کو شہید کیا، اور بلڈوزر چلا کرسڑکیں اکھاڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں