Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldاسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانے کے فیصلے پر سعودی عرب نے بھی...

اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانے کے فیصلے پر سعودی عرب نے بھی رد عمل جاری کر دیا 



اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانے کے فیصلے پر سعودی عرب نے بھی رد عمل جاری کر دیا 

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کی درخواست پر اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ سنا دیاہے جس کا سعودی عرب کی جانب سے خیر مقدم کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی قبضے کے طریقوں اور نسل کشی سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزیوں کو واضح طور پر مسترد کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا حکم دیا تھا تاہم فائر بندی کا حکم نہیں دیا گیا۔اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ روکنے کی اسرائیلی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس چلانے کی جنوبی افریقہ کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں