روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں پولیس کو ایک ایسی سیاح خاتون کی تلاش ہے جن پر قدیم رومی دیوتا کے مجسمے کی بےحرمتی کرنے کا الزام ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک اٹلی کے تاریخی شہر فلورنس میں رومی دیوتا Bacchus کا مجسمہ ہے جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں ایک خاتون سیاح کو مجسمے کو بوسہ دینے اور جنسی چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مجسمے کی بےحرمتی پر اطالوی پولیس متحرک ہوگئی۔ویڈیوز اور تصاویر میں خاتون کی شکل واضح نہیں اس لیے تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ ویڈیوز سے ایسا لگتا ہے کہ خاتون سیاح نے شراب نوشی بھی کر رکھی ہے۔پولیس نے خاتون سیاح کے لباس ٹی شرٹ اور شارٹس کی مدد سے تلاش شروع کردی۔
اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سیاح کو نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ جرمانہ سمیت ان پر شہر میں زندگی بھر داخلے پر پابندی بھی لگائی جائے گی۔
دوسری جانب ٹیلی گراف کے مطابق اٹلی کے سابق وزیر ثقافت اور سیاحت نے خاتون کی حرکت کی طرفداری کرتے ہوئے دلکش قرار دیا۔