Saturday, December 28, 2024
ہومWorldافسوسناک خبر!سابق خاتون رکن اسمبلی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

افسوسناک خبر!سابق خاتون رکن اسمبلی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا



(ویب ڈیسک)یوکرین کی قوم پرست سابق رکن پارلیمان ارینا فاریون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارینا فاریون کو یوکرین کے مغربی شہر لیویو میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ارینا فاریون 2023 میں اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حقیقی معنوں میں یوکرینی قوم پرستوں کو کسی بھی قسم کی صورتحال میں روسی زبان نہیں بولنی چاہئے۔پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 60 سالہ پروفیسر کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن پارلیمان کے قاتل کی نشاندہی نہیں ہو سکی کیونکہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تو اس وقت علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل تھی جس کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے پروفیسر ارینا فاریون کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی یہ فعل کیا ہے اسے بھرپور سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میں اور عمران خان  حلف لینے کیلئے تیار ہیں، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں اہم بیان داغ دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں