Thursday, December 26, 2024
ہومWorldافسوسناک خبر!300تارکین وطن سے بھری کشتی سمندر میں الٹ گئی ہلاکتیں

افسوسناک خبر!300تارکین وطن سے بھری کشتی سمندر میں الٹ گئی ہلاکتیں



(24نیوز)موریطانیہ کے دارالحکومت نواکچوٹ کے قریب گیمبیا میں 300 مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے پندرہ افراد ہلاک اور 150 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) نے بتایا کہ مغربی افریقہ کے ساحل سے کینری جزائر تک بحر اوقیانوس کی نقل مکانی کا راستہ عام طور پر سپین جانے کی کوشش کرنے والے افریقی تارکین وطن استعمال کرتے ہیں، جو دنیا کے خطرناک ترین راستوں میں سے ایک ہے،موسم گرما اس کا مصروف ترین دور ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر،تنخواہوں اور پنشنز میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

ایک بیان میں آئی او ایم نے کہا کہ موریطانیہ کے کوسٹ گارڈ نے 120 افراد کو زندہ بچا لیا ہے اور ان میں سے 10 کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ غریب افریقی ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن اچھے مستقبل اور روزگار کیلئے یورپ جانے کی کوشش میں غیر قانونی طور پر خطرناک راستوں کا انتخاب کرتے ہیں اور ایسے واقعات میں بے موت مارے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گرفتار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں