مقامی میڈیا نے بتایا کہ افغان سرحدی فورسز نے صوبہ خوست کے ضلع علی شیر میں کئی پاکستانی فوجی چوکیوں کو آگ لگا دی اور صوبہ پکتیا کے ضلع ڈنڈ پتن میں 2 پاکستانی چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔
افغانستان اور پاکستان کی سرحدی فورسز کے درمیان تصادم میں 19 پاکستانی فوجی اور 3 افغان شہری کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ تصادم شدید تھا جس میں کم از کم 19 پاکستانی فوجی جاں بحق ہو گئے۔
طلوع نیوز نے وزارت برائے قومی دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی سرحد سے متصل مشرقی افغانستان کے خوست اور پکتیا صوبوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحدی فورسز نے صوبہ خوست کے ضلع علی شیر میں کئی پاکستانی فوجی چوکیوں کو آگ لگا دی اور صوبہ پکتیا کے ضلع ڈنڈ پتن میں 2 پاکستانی چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈنڈ پتن میں پاکستانی فوجیوں کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولوں سے 3 تین افغان شہری ہلاک ہو گئے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تصادم منگل کی رات صوبہ پکتیکا میں پاکستانی فوجیوں کے فضائی حملوں کے بعد ہوئیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔