Thursday, December 26, 2024
ہومWorldاقامہ خلاف ورزی پرسعودی عرب میں مزید 19 ہزار تارکین  گرفتارکتنے پاکستانی...

اقامہ خلاف ورزی پرسعودی عرب میں مزید 19 ہزار تارکین  گرفتارکتنے پاکستانی شامل؟جانیے



(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 19 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی اے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 11268 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ، 4773 افراد سرحدی قوانین جبکہ 2983 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

1212 تارکین کو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا جن میں سے 25 فیصد یمنی، 73 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

کمیٹی نے کہا کہ سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 122 افراد اورغیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 21 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کے نرخوں میں اضافہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں