ہمسایہ ملک سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے اپنی تاریخ کے پیش نظر ایسی تجویز پیش کرنے پر جرمنی کے مؤقف پر سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ سیاسی وجوہات اور سربیا کے عوام کو داغدار کرنے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ قتل عام کیا ان کے خلاف پہلے ہی مقدمہ چلایا جا چکا ہے، انہیں سزا سنائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد یکطرفہ ہے۔
اس قرارداد کو مغرب اور روس کے درمیان تنازع کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے کیونکہ سربیا ماسکو کا اتحادی ہے۔ زیادہ تر مسلم ممالک نے قرارداد پر مغرب کے ساتھ ووٹ دیا، غزہ میں قتل عام کا معاملہ بھی اٹھایا۔