اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں ریگولر سیشن منگل 10ستمبر 2024ء سے شروع ہو گا جبکہ جنرل ڈیبیٹ کا آغاز 24ستمبر سے ہو گا۔
دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز واقع نیویارک میں 22اور 23ستمبر کو جمع ہونگے۔ وہ دنیا بھر کو درپیش حساس چیلنجوں کے بارے میں اپنے ملکوں کی پالیسیوں کے بارے میں وضاحت کریں گے۔