Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldالجزائر صدارتی انتخابات: عبدالمجید تبون 95 فیصد ووٹ لیکر کامیاب قرار  

الجزائر صدارتی انتخابات: عبدالمجید تبون 95 فیصد ووٹ لیکر کامیاب قرار  



الجزیرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)الجزائر میں آٹھ ستمبر کے صدارتی الیکشن میں صدر عبدالمجید تبون فاتح قرار پائے ہیں۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر عبدالمجید نے صدارتی انتخابات میں 95 فیصد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ان کے حریف عبدالعلی شریف نے تین، یوسف آوچی نے دو فیصد ووٹ حاصل کئے۔

الجیریا کے الیکشن کمیشن کے سربراہ محمد شرفی نے اتوار کی شام ایک پریس کانفرنس میں نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عبدالمجید تبون نے 50 لاکھ 329 ہزار 253 ووٹ حاصل کیے۔ دوسرے امیدوار اور سوسائٹی فار پیس تحریک کے سربراہ عبد العالی حسانی شریف نے ایک لاکھ 78 ہزار 797 ووٹ یعنی صرف 3.17 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

جبکہ انتخابات میں یوسف اوشیش ایک لاکھ 22 ہزار 146 ووٹ یعنی 2.16 فیصد ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ الیکشن کے نتائج کے بعد حریف امیدواروں نے ووٹوں کی گنتی میں بےضابطگیوں کا الزام لگایا۔امیدوارعبد العالی حسانی شریف کی انتخابی مہم نے انتخابی عمل پر تنقید کرتے ہوئے صدارتی نتائج میں دھاندلی کے علاوہ خلاف ورزیوں اور دباؤ کی موجودگی کی بات کی تھی۔

واضح رہے کہ کمیٹی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ پولنگ بند ہونے پر انتخابات میں حصہ لینے کی ابتدائی شرح ملک کے اندر 48.03 فیصد اور بیرون ملک 19.57 فیصد تک پہنچ گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں