Saturday, December 28, 2024
ہومWorldامارات میں عید الاضحیٰ پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری

امارات میں عید الاضحیٰ پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری



 (24نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر نے عید الاضحی کے موقع پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے صدر صاحب السمو شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر اصلاحی مرکز میں 1138 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے، امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران صاحب السمو شیخ  محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر دبئی کے اصلاحی مرکز میں قید مختلف قومیتوں کے 686 قیدی رہا کیے جائیں۔
دبئی کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد کیلئے دبئی پولیس جنرل کمانڈ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس میں 4 نئے ملزمان کی شناخت ہو گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں