واشنگٹن(آئی این پی)امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے 150سالوں میں پہلی مرتبہ صدر جو بائیڈن کے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کے مواخذہ کا بل منظور کر لیا، ایوان نمائندگان میں الیجینڈروکے مواخذے کا بل 213کے مقابلے میں 214ووٹوں سے منظور ، امریکی میڈیا کے مطابق اہم امیگریشن بل کے خلاف ووٹ دینے پر ریپبلکنز کی سرزنش کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی الیجینڈرو میئر کاس اس عہدے پر رہنے والے وہ عہدیدار ہیں ، ناقدین کا کہنا ہے ایسا اس لیے ہوا کیونکہ ریپبلکنز آئندہ صدارتی انتخابات میں جنوبی سرحد کے مسائل کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں،تین ریپبلکنز رہنمائوں مائیک گلیگر، کین بک، اور ٹام میک کلینٹاک نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے مواخذے کے حق میں ووٹ نہیں دیا اور کہا کہ سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی کا مواخذہ آئینی معیار پر پورا نہیں اترتا۔