Friday, December 27, 2024
ہومWorldامریکامیں مسافر طیارہ ہائی وے پر دوڑتی گاڑیوں پر گر کر تباہ3افراد...

امریکامیں مسافر طیارہ ہائی وے پر دوڑتی گاڑیوں پر گر کر تباہ3افراد زخمی



(ویب ڈیسک) امریکامیں مسافر طیارہ ہائی وے پر دوڑتی گاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا،حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ 

 چھوٹے نجی طیارے نے ٹیکساس کے وکٹوریہ ریجنل ہوائی اڈے سے صبح 10 بجے اڑان بھری تھی، جڑواں انجن والا طیارہ تقریباً 5 گھنٹے فضا میں پرواز کرتا رہا ، پھر ایک ہائی وے پر اترنے کی کوشش میں3گاڑیوں پر گر کر 2 ٹکڑے ہوگیا ، جہاز کا ملبہ شاہراہ پر بکھر گیا ، 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔

ریسکیو ٹیم نے طیارے کے پائلٹ اور کار سوار 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں 3 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے،ایک زخمی کی حالت نازک ہے جو شاید پائلٹ ہے، اسے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ڈاکٹرز زخمی کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حادثے کے شکار چھوٹے طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا جب کہ ہائی وے پر زخمی ہونے والے دیگر تین افراد کار سوار تھے۔

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست راجستھان میں  پاکستانی’’ جہاز ‘‘ نے حکام کی دوڑیں لگوادیں،علاقہ سیل 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں