(ویب ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون اپنے گھر میں اکیلی تھیں جب انہوں نے داخلی دروازے پر ایک آواز سنی۔ آواز کا پتہ کرنے کے لیے وہ لاؤنج میں جیسے ہی گئیں تو اپنے گھر میں ایک بڑے مگرمچھ کو دیکھ کر سکتے میں آگئیں۔
فلوریڈا کی رہائشی میری ہولن بیک نے مقامی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے تو مجھے کچھ سجھائی نہیں دیا۔ پھر میں ہوش میں آئی اور فوراً 911 پر کال کی۔
@nbcsouthflorida A South Florida woman received the shock of her life when she found a giant alligator walking in the middle of her home. Mary Hollenback said she heard strange rattling noises coming from her screen door and that’s when she saw the nearly 8-foot-long gator wandering through her kitchen. Hollenback said to her disbelief, the gator walked down her hallway and made its way into the kitchen. That’s when she called 911. Tap the link in our bio for the full story #alligator #Florida #kitchen #surprise ♬ original sound – NBCSouthFlorida
خاتون نے بتایا کہ وہ فلوریڈا میں وینس کی گرینڈ پام کمیونٹی میں اپنے گھر پر تھیں جب انہوں نے اپنے دروازے کی آواز سنی۔
میری نے کہا کہ پہلے مجھے لگا کہ کوئی غلطی سے غلط گھر میں گھس گیا ہے۔ چنانچہ میں صوفے سے اتری اور دروازے کے پاس آئی لیکن یہ دیکھ کر ایک خوف کی لہر دوڑ گئی کہ وہاں ایک انسان کے بجائے ایک بڑا مگرمچھ موجود تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کیا کروں۔ پھر میں نے فوری طور پر 911 پر کال کی جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے افسران حرکت میں آئے۔ انکی مشترکہ کوششوں کے بعد ہی 7 فٹ اور 11 انچ کے مگرمچھ کو گھر سے باہر نکالا جاسکا۔