Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldامریکا میں سخت سردی سے زندگی منجمندکینٹکی اور ورجینیا میں ہنگامی حالت...

امریکا میں سخت سردی سے زندگی منجمندکینٹکی اور ورجینیا میں ہنگامی حالت کا اعلان



     واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں دہائی کے سب سے سرد موسم  اور سرد ترین درجہ حرارت کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔ مقامی محکمہ موسمیات  کی رپورٹس  کے مطابق امریکہ کے وسط سے شروع ہونے والا طوفان اگلے دو دنوں میں مشرق کی طرف بڑھے گا۔انتظامیہ کی جانب سیکینٹکی اور ورجینیا کی ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ کے کچھ حصوں بشمول مسی سپی اور فلوریڈا میں شدید سردی کی لہر سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے۔جہاں سخت سردی اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہوسکتا ہے۔واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور اور فلاڈیلفیا سمیت   پیر تک برفباری کی توقع ہے جبکہ ورجینیا کے کچھ حصوں میں 5 سے 12 انچ کے درمیان برفباری ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد یہ جنوری سرد ترین جنوری بن سکتا ہے۔سردی کی شدت ایک ہفتے تک برقرار رہے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں