Thursday, December 26, 2024
ہومWorldامریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی 8افرادہلاک لاکھوں بے گھر

امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی 8افرادہلاک لاکھوں بے گھر



(24 نیوز) امریکا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 8افرادہلاک ہوگئے، 1500پروازیں منسوخ جبکہ 30 لاکھ گھر اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہو گئے۔

امریکہ میں سمندری طوفان بیرل سےسیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، ریاست ٹیکساس اورلوئیزیانا میں مختلف حادثات میں 8 افرادہلاک اور 15 سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ روز ٹیکساس سے ٹکڑایا جس نےریاست آرکنساس اورلوئیزیانا کوبھی متاثرکیا، 30لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز کوبجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی میں کئی روز لگ سکتے ہیں، شدید طوفانی بارشوں سے سڑکیں زیرآب آگئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں، تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے، گھروں اورانفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں سیلاب سے 130 جنگلی جانور ہلاک

واضح رہے کہ طوفان بیرل سے مسوری الینوائے، انڈیانا، ٹینیسی، اوہائیو اور مشی گن جیسی ریاستیں بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں