واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں شدید برفباری نے معمولات زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا۔ سماکے مطابق امریکا کے شمال مشرقی ساحلوں سے اٹھنے والے برفانی طوفان کے باعث اہم شاہراہیں برف سے ڈھک گئیں،مسلسل برفباری کے باعث درجنوں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں،ویسٹ ورجینیا اورنیو انگلینڈ کے تین کروڑ شہریوں کیلئے برفانی طوفان کے الرٹ جاری کردیا گیا ہے،محکمہ موسمیات نے 6 سے دس انچ تک برف پڑنے کی پیشگوئی کردی۔