Sunday, December 29, 2024
ہومWorldامریکا میں پہلی مرتبہ قیدی کو ایسے طریقے سے سزائے موت دی...

امریکا میں پہلی مرتبہ قیدی کو ایسے طریقے سے سزائے موت دی گئی کہ جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں



(ویب ڈیسک) امریکا میں پہلی مرتبہ مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں سمتھ  نامی قتل کے مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے موت کی سزا دی گئی، الاباما میں مجرم کے پہنے ماسک میں نائٹروجن گیس چھوڑی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت کا اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا حکم

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں سمتھ کو مردہ قرار دے دیا گیا، سمتھ کو 1989 میں ایک مبلغ کی اہلیہ کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ امریکی ریاستوں الاباما، اوکلا ہاما اور مسی سپی میں نائٹروجن گیس سے سزائے موت کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے نائٹروجن گیس سے سزائے موت کو غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں