ہوم World امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو...

امریکا نے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کردی

0



(24 نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی درخواست پر امریکا نے ویٹو کردی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکا نے درخواست کو ویٹو کردیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔

حماس نے بھی امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکا کے اس اقدام سے متعلق پہلے سے خدشہ تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی۔

اسرائیلی وزیر خاجہ نے کہا کہ دہشتگردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ دوریاستی حل میں پیشرفت نہ کی گئی تو تشدد کا خطرہ بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی :غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر حملہ، 2 دہشگرد ہلاک
واضح رہے کہ  7اکتوبر سےجاری جنگ میں اسرائیل 34 ہزارفلسطینیوں کو شہید  کر چکا  ہے ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version