Saturday, December 28, 2024
ہومWorldامریکا کا اسرائیل حماس جنگ بندی سے متعلق اہم بیان

امریکا کا اسرائیل حماس جنگ بندی سے متعلق اہم بیان


امریکی ویزر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے آخری موقع قرار دیدیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے لیے امریکا کی طرف سے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور گزشتہ روز اسرائیل پہنچنے والے امریکی وزیر خارجہ آج اہم اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد مذاکرات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائیں گے جہاں وہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ک کہنا ہے کہ یہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے فیصلہ کن لمحہ ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے یہ شاید آخری موقع ہے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے بعد ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے لیکن امریکا یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہےکہ علاقائی کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکا، اسرائیل، قطر اور مصری حکام کی جنگ بندی مذاکرات میں پیش کی گئی نئی تجاویز کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مستقبل جنگ بندی سے انکار پر مبنی حالیہ بیانات سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں کسی اہم پیشرفت کی امید کم ہوتی جا رہی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں