Monday, December 23, 2024
ہومWorldامریکا : ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ بچے سمیت...

امریکا : ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک



(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن کے شہر ٹیکساس میں اتوار کے روز شام کے وقت ایک ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار بچے سمیت تمام 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹیکساس پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی دیگر فرد زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی بلوں پرعائدجرمانےکی پالیسی تبدیل کتنے فیصد سرچارج لگے گا؟اہم خبر سامنے آ گئی

مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر پرائیویٹ تھا اور ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے باعث ریڈیو ٹاور گر کر تباہ ہو گیا جس سے گارڈن کی گھاس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں