بھارت سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان تقریباً تین سال قبل غیر قانونی طور پر کینیڈا کی سرحد عبور کرکے امریکہ داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔ انسانی اسمگلروں کا ایک گروپ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے میں اس خاندان کی مدد کر رہا تھا۔ اس گروپ کے دو ارکان کے خلاف امریکی عدالت میں ایک مقدمہ شروع ہو چکا ہے۔ یہ معاملہ ہے کیا؟ بتا رہی ہیں نیلوفر مغل۔