سان فرانسسکو: امریکہ میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں آنے والے طوفان کی وجہ سے اب تک کم از کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان کا سب سے زیادہ اثر ٹیکساس، آرکنساس، اوکلاہوما اور کینٹکی ریاستوں میں پڑا ہے۔
طوفان نے ٹیکساس میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ ریاست کی کُک کاؤنٹی میں طوفان کی وجہ سے کچھ مکانات گر گئے۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اب تک 7 افراد کے ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔