Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldامریکہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں پر وزیر خارجہ انٹونی...

امریکہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں پر وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بیان آ گیا



واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )  امریکہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں پر  وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن کا بیان آ گیا ۔ واشنگٹن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق  انٹونی بلنکن نےامریکہ میں ہونے والے مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہےکہ ملک میں جاری یہ مظاہرے جمہوریت کا حصہ ہیں، 

امریکا مظاہروں کو عوامی حق سمجھتے ہوئے اس کا دفاع کرتا ہے۔

واضح رہے کہمتعدد امریکی تعلیمی اداروں میں جاری مظاہروں پر کریک ڈاؤن کے دوران 550 سے زائد گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ امریکی پولیس کے کریک ڈاؤن کے باوجود تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف طلبا ءکے مظاہرے دوسرے ہفتے بھی جاری رہے۔کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینی حامی احتجاجی کیمپ ہٹانے کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں