واضح رہے کہ جان ہاپکنز سینٹر ہر سال ہونہار طلباء کے لیے ایسی فہرست جاری کرتا ہے۔ جان ہاپکنز نے یہ فہرست 90 ممالک کے 16,000 سے زائد طلباء کی گریڈ لیول کے ٹیسٹوں میں کارکردگی کی بنیاد پر مرتب کی ہے۔ پریشا نے اسکالسٹک اسسمنٹ ٹیسٹ (SAT)، امریکن کالج ٹیسٹنگ اور اسکول اور کالج کی قابلیت ٹیسٹ میں شاندار نمبر حاصل کیا۔