واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی جانب سے غزہ کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا پریس بریفنگ میں کہناہےموجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں،مسئلے کا حل چاہتے ہیں،ہم نے بدقسمتی سے یہودیوں اور مسلمانوں کے خلاف جذبات میں اضافہ دیکھاہے۔
میتھیوملر نے مزید کہا کہ امریکہ غزہ کے مسئلے کا پائیدار حل چاہتاہے۔ تمام فریقوں کے حق میں ہے کہ تنازع کو جلد حل کیا جائے۔ جانتا ہوں دوریاستی حل ناقابل یقین حد تک مشکل ہے۔ مسئلہ حل نہیں ہوتا تو اسرائیل کے سکیورٹی خدشات 7اکتوبر سے پہلے جیسے ہوں گے۔