Monday, December 23, 2024
ہومWorldامریکہ کو دینا ہوگا 49 ارب ڈالر کا جرمانہ، ایران کی عدالت...

امریکہ کو دینا ہوگا 49 ارب ڈالر کا جرمانہ، ایران کی عدالت نے سنایا فیصلہ


عدالت نے کہا کہ ’’امریکہ کو عراق اور شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں سے لڑتے ہوئے مارے گئے ایرانیوں کے اہل خانہ کو 48.86 ارب ڈالر کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔‘‘

ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای (فائل)

user

ایران کی ایک عدالت نے امریکہ کے خلاف ایک فیصلہ سنایا ہے، جس کے تحت امریکہ کو 49 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اپنے فیصلہ میں ایرانی عدالت نے امریکہ کو جرمانہ کے رقم کی ادائیگی کے لیے دو ماہ کے مہلت بھی دی ہے۔ دراصل ایرانی عدالت نے یہ فیصلہ عراق اور شام میں مارے گئے ایرانی شہریوں کے حوالے سے دیا ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ امریکہ مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ دے۔ عدالت نے کہا کہ ’’امریکہ کو عراق اور شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں سے لڑتے ہوئے مارے گئے ایرانیوں کے اہل خانہ کو 48.86 ارب ڈالر کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔‘‘

خبر رساں ایجنسی ’سنہوا‘ کے مطابق، جج ماجد حسین زادہ نے ہفتہ (16 نومبر) کو تہران کورٹ کی 55 ویں شاخ میں یہ فیصلہ سنایا ہے۔ مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے 700 افراد کی جانب سے امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا، جس کے بعد یہ فیصلہ دیا گیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے جانب سے کیے گئے دہشت گردانہ جرائم کے نتیجہ میں مدعیان کو مادی اور نفسیاتی طور پر کافی نقصان پہنچا ہے۔‘‘ عدالت نے دہشت گرد گروہوں کی شناخت ’اسلامک اسٹیٹ اور النصرہ فرنٹ‘ کے طور پر کی ہے، اور کہا کہ یہ امریکی تعاون اور حمایت کے بغیر جرم نہیں کر سکتے۔

ایران کی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عدالت کے فیصلے کے تحت، امریکہ کو ہر ایک مدعی کو 10 ملین ڈالر یعنی 6.98 بلین ڈالر دینا ہو گا۔ یہ معاوضہ انہیں مادی نقصانات کی تلافی کے طور پر دیا جائے۔ ساتھ ہی ہر ایک مدعی کو 20 ملین ڈالر یعنی کل 13.96 بلین ڈالر معاوضہ دیا جائے گا، یہ رقم ان کو ہوئے نفسیاتی نقصان کے لیے دیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی فیصلہ دیا کہ امریکہ کو تعزیری ہرجانے کے طور پر 27.92 ڈالر ادا کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں