ریاض (شاہدنعیم) ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروباری کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹرمپ ٹاور تعمیر کریگی۔ اس تعمیراتی منصوبے کا مقصد اس خطے میں ریئل اسٹیٹ بزنس کو بڑھاوا دینا ہے ۔اس کاروباری وسعت کی کاوش کا دائرہ دبئی اور پورے متحدہ عرب امارات تک محیط ہو گا۔ عرب دنیا کے لیے کاروباری منصوبے کا ذکر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ٹرمپ کے بیٹے نے ریئل اسٹیٹ بزنس کو وسعت دینے کے منصوبے کے بارے بتاتے ہوئے کہا ʼ نیا منصوبہ ریاض کے علاوہ دبئ بیسڈ لگژری ڈویلپر ڈار گلوبل کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔