(ویب ڈیسک) امریکی میگزین نے سال 2024 کے پرکشش مرد کا اعلان کر دیا،امریکی اداکار جان کراسنسکی سال 2024 کے پرکشش مرد قراردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے معروف میگرین ‘People magazine’ نے امریکی اداکار جان کراسنسکی کو 2024 کا پرکشش مرد قرار دیا ہے،امریکی میگزین کی جانب سے اس سال کے پرکشش مرد کے ٹائٹل کا اعلان گزشتہ رات دی لیٹ شو وِد اسٹیفن کولبرٹ کے دوران کیا گیا،45 سالہ جان کراسنسکی ‘People magazine’ کی جانب سے 2024 کے پرکشش مرد کا اعزاز حاصل کرنے پر خوش ہونے کے ساتھ تھوڑے حیران بھی ہوئے۔
جان کراسنسکی اداکاری کرنے کے ساتھ ہدایتکار بھی ہیں،انہوں نے برطانوی اداکارہ ایملی بلنٹ سے شادی کی اور جوڑے کے 2 بچے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی اداکار پیٹرک ڈیمپسی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ بریڈ پِٹ اور مائیکل جارڈن بھی دنیا کے پرکشش مرد قرار دیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورین ڈراموں کے معروف اداکار نے خودکشی کرلی