Saturday, December 28, 2024
ہومWorldامریکی ایوان نمائندگان میں سماعت ڈونلڈ لو نے بانی پی ٹی آئی...

امریکی ایوان نمائندگان میں سماعت ڈونلڈ لو نے بانی پی ٹی آئی کےامریکہ پر لگائے گئے الزامات سے متعلق کیا کہا؟



 واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان میں سماعت کے دوران ڈونلڈ لو نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کے لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی الیکشن پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سماعت کے دوران نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کا کہنا تھا کہ پاکستان معیشت کی بحالی پاکستان کیساتھ امریکہ کیلئے بھی سودمند ہے،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ ہے، پاکستان معیشت اور دہشت گردی دونوں محاذوں پر لڑ رہا ہے، سائفر کو امریکی سازش کہنے کا بانی پی ٹی آئی کا الزام سراسر جھوٹ ہے، امریکہ پاکستانی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم کرنے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں۔پاکستان معاشی پالیسیاں ٹھیک کر لے تو امریکہ سے بڑی سرمایہ کاری آئے گی، ہم امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی عزت کرتے ہیں، امریکہ پاکستان میں کسی خاص حکومت کی حمایت نہیں کرتا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں