Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldامریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی الیکشن اور جمہوریت پر سماعت مقرر

امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی الیکشن اور جمہوریت پر سماعت مقرر



(24 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی الیکشن اور جمہوریت پر سماعت 20 مارچ کو مقرر کردی گئی ہے جس میں سائفر کی الزامی سیاست کے اہم امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو محکمہ خارجہ کا مؤقف بیان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی سب کمیٹی برائے مڈل ایسٹ، سینٹرل ایشیاء اور شمالی افریقی امور پاکستان کی صورتحال کے بارے میں اگلے ہفتے بدھ 20 مارچ کو ایک اہم سماعت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:  ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ امریکا کے گلے پڑے گا، چین کی وارننگ

جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کو بھی طلب کیا گیا ہے، ڈونلڈ لو پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء اور سینٹرل ایشیاء امور کے بیورو کے انچارج ہیں اور بانی پی ٹی آئی نے انہیں اپنی سائفر کی الزامی سیاست کا مرکزی امریکی کردار قرار دے کر بڑی شہرت دی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں