Saturday, January 4, 2025
ہومWorldامریکی خاتون ٹیچر نے طالب علم کیساتھ ایسا شرمناک کام کیا کہ...

امریکی خاتون ٹیچر نے طالب علم کیساتھ ایسا شرمناک کام کیا کہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے آخر پتہ کیسے چلا؟ جانیے



امریکی خاتون ٹیچر نے طالب علم کیساتھ ایسا شرمناک کام کیا کہ عمر قید کی سزا ہو …

 نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں خاتون ٹیچر نے نابالغ طالب علم کیساتھ اتنی مرتبہ جنسی تعلق قائم کیا کہ اسے عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس میں واقع سکول کی خاتون ٹیچر نے عدالت میں اپنے شاگرد کے ساتھ جنسی فعل بار بار انجام دینے کا الزام تسلیم کر لیا، 33 سالہ ہیتھر ہیئر نے سال 2021 سے 2022 کے درمیان 30 بار جنسی تعلق قائم کرنے کا اعتراف کیا ہے جس پر عدالت کی جانب سے عمر قید یا کم سے کم 13 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

معاملہ جے-آر نامی طالب علم سامنے لایا جس کا کہنا تھا کہ ٹیچر نے اسے تب بتایا جب وہ نابالغ تھا کہ خواب میں اس کے ساتھ رات گزاری ہے ، پھر وہ طالب علم کو مجبور کرنے لگی کہ اس کے ساتھ حقیقی طور پر جنسی تعلق قائم کرے۔ بعد ازاں اپنے گھر اور سکول میں اس نے طالب علم کے ساتھ جنسی فعل انجام دیا۔

طالب علم کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت نابالغ تھا، اب وہ 18 برس کا ہو چکا ہے تو اسے احساس ہوا کہ اسے جنسی فعل کے سبب نفسیاتی طور پر شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جو غیر قانونی عمل ہے، وہ اپنے ساتھ ہونیوالے غیر قانونی عمل پر انصاف کا متقاضی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں