Friday, December 27, 2024
ہومWorldامریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب

امریکی رکن کانگریس ٹام سوازی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب



(ویب ڈیسک) ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے، انہوں نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس کے رکن ٹام سوازی کو پاکستان کاکس کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو زید مستحکم بنانے کیلئے کوشاں رہوں گا۔

چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے انتہائی پُرجوش ہوں،

ٹام سوازی سے ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر، کمیونٹی رہنما تنویر احمد نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے ان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوازی آئندہ ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ٹام سوزی نے ملاقات کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

علاوہ ازیں ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، سفیر پاکستان نے ٹام سوازی کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج انتشار پسندوں اور مافیا کیخلاف کارروائی کیلئے جامع تعاون فراہم کرتی رہے گی: کور کمانڈر کانفرنس
یاد رہے کہ سابق چیئرمین شیلاجیکسن لی کے انتقال کے بعد ٹام سوزی نے کاکس کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، ڈیموکریٹ رہنما ٹام سوزی نیویارک سے2017سے رکن کانگریس ہیں۔

شیلا جیکسن لی سیلاب،زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں، انہیں حکومت پاکستان نے ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں