(24نیوز) امریکہ کے شہر شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شکاگو میں 2 مختلف مقامات جولیٹ اور الینوائے میں پیش آیا۔ جہاں گھروں میں گھس کر گولیاں ماری گئیں۔ قتل ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا جارہا ہے، جس کی عمر 23 برس ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے “گولڈن ویزا” اسکیم ختم کردی
دوسری جانب امریکی ریاست انڈیانا کے شہر بینڈ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 5 بچے ہلاک جبکہ فائر فائٹر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آگ گھر کی پہلی اور دوسری منزل پر لگی، اطلاع پر فائر فائٹرز کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گھر سے 6 بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 بچے جانبر نہ ہوسکے۔ آگ بجھانے کے دوران 1 فائر فائٹر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کہ وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات ہو رہی ہے۔