ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی عدالت نے امریکی شہری کو یوکرین کے لیے جنگ لڑنے کے جرم میں سزا سنا دی۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق 72 سالہ اسٹیفن ہوبارڈ کو 6 سال اور 10 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
امریکی شہری کو یوکرین کےلیے کرائے کے فوجی کے طور پر لڑنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ اسٹیفن ہوبارڈ پر روس کے خلاف مالی معاوضے لے کر لڑنے کا الزام تھا، اس نے گزشتہ ماہ جرم قبول کرلیا تھا۔
روسی پراسیکیوٹرز نے الزام لگایا تھا کہ اسٹیفن ہوبارڈ نے تقریباً 1ہزار ڈالر ماہانہ لے کر روس کے خلاف لڑائی کی۔
اسٹیفن ہوبارڈ کو اپریل 2022 میں روسی فوج نے حراست میں لیا تھا۔