ایریزونا(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کوچیز کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا کہ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے شہری کو سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا ہے جو پولیس کو پہلے سے مطلوب تھا۔ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے سلسلے میں کوچیز کاؤنٹی کے دورے پر تھے اور انہوں نے مہم کے حصے کے طور پر میکسیکو سے متصل سرحد کا بھی دورہ کیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ 66 سالہ شہری رونالڈ لی ویوروڈ کے خلاف وسکونسن سے کئی وارنٹ جاری ہوئے تھے تاہم بالآخر جمعرات کی دوپہر کو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔