Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldامریکی صدارتی انتخاباتجوبائیڈن نے بڑا اعلان کر دیا

امریکی صدارتی انتخاباتجوبائیڈن نے بڑا اعلان کر دیا



(24 نیوز) امریکی صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن صدراتی دوڑ سے دستبردار ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے دست بردار ہو رہے ہیں، انہوں نے اپنی صحت سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا، ان کے حلقہ احباب کی جانب سے متعدد بار ان کو صدراتی دوڑ سے دستبردار ہونے کے مشورے بھی ملے تھے۔

جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد قومی امکانات ہیں کہ نائب صدر کملا ہیرس ممکنہ صدارتی امیدوار ہو سکتی ہیں، مختلف حلقوں کی جانب سے امکانات ظاہر کیے گئے تھے کہ جو بائیڈن کی دستبرداری کے کملہ ہیرس صدارتی امیدوار ہو سکتی ہیں، تاہم جو بائیڈن کی جانب سے ان کے متبادل نام کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

یہ غیر معمولی اعلان اس وقت سامنے آیا جب ڈیموکریٹ قانون سازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے عوامی طور پر بائیڈن سے صدارتی دوڑ سے الگ ہونے کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا تھا، پارٹی کی قیادت بھی مبینہ طور پر 81 سالہ بائیڈن کو راضی کرنے کی کوششوں میں مصروف تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’میں نے تو جمہوریت کیلئے گولی کھائی، خطرہ کیسے ہوسکتا ہوں؟ ‘‘

جو بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ جنوری 2025 میں اپنی مدت ختم ہونے تک صدر اور کمانڈر ان چیف کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اس ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ صدر کے طور پر خدمات انجام دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، اب میرا ارادہ دوبارہ صدر بننے کا نہیں ہے جو کہ میرے ملک اور پارٹی کے مفاد میں بہترین ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں