امریکہ میں رواں برس پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے صدر بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امیدوار ہیں جب کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے پلیٹ فارم سے امیدوار ہوں گے، جن کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
امریکہ میں انتخابات سے قبل صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثے کی روایت ہے اور اسی روایت کے تحت جمعرات کو بائیڈن اور ٹرمپ نشریاتی ادارے ‘سی این این’ کے زیرِ اہتمام مباحثے میں شریک ہوئے۔ مباحثے کے میزبان نے صدارتی امیدواروں سے مقامی مسائل جیسا کہ مہنگائی، اسقاطِ حمل، امیگریشن اور سرحدی امور سمیت عالمی مسائل پر بھی سوالات کیے۔